0
Thursday 24 Jul 2014 22:00

جمعۃ الوداع کو مظلوم فلسطینیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان

جمعۃ الوداع کو مظلوم فلسطینیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی صدر عبدالمتین آخونزادہ کی زیر صدارت جامعہ امام صادق (ع) کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبد القدوس ساسولی، وفاق المدارس علامہ محمد جمعہ اسدی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی، تنظیم اسلامی و تحریک خلافت کے رہنماء اقتدار احمد خان، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء مولانا اکبر حسین زاہدی، جمعیت اتحاد العلماء کے ڈاکٹر عطاء الرحمٰن و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد المتین آخونزادہ نے کہا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور یوم عزم کے طور پر منایا جائے۔ انہوں نے علماء کرام اور ائمہ جمعہ سے اپیل کی کہ وہ جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے خطابات میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر دنیائے اسلام سراپا احتجاج ہے۔ اسرائیل اقوام عالم کی نگاہ میں منفور ہوچکا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم امریکہ اور یورپین یونین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جنہوں نے اسرائیل کی حالیہ شرمناک اور انسانیت سوز کاروائی کو اپنے دفاع کی جائز اور حق بجانب کاروائی قرار دیکر ایک مرتبہ پھر اپنی اسلام دشمنی کا اظہار کر دیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ شرمناک کاروائی اس کے توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 401323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش