0
Sunday 27 Jul 2014 19:38

اسرائیل کو غزہ پر جارحیت میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، احسن نقوی

اسرائیل کو غزہ پر جارحیت میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، احسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسن نقوی نے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اعتراف کر لیا ہے کہ تین صیہونی لڑکوں کے قتل و اغوا کا حماس پر الزام جھوٹا تھا، صیہونی حکومت کے جھوٹ عیاں ہوجانے کے بعد یہ حقیقت ایک بار واضع ہو کر سامنے آگئی ہے کہ صیہونی حکومت کا حماس کے خلاف یہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کا مقصد غزہ کی مظلوم عوام پر حملہ کرنا تھا۔ اسرائیل نے اس بہانہ کو غزہ پر حملہ کرنے کا جواز فراہم کرکے اب تک ایک ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کا قتل کیا ہے۔
احسن نقوی نے کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں صیہونی حکومت کے بدترین وحشیانہ حملوں اور نہتے فلسطینیوں خاص طور پر معصوم بچوں اور عورتوں کے وحشیانہ قتل عام کے باوجود غاصب صیہونی حکومت اس جنگ میں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہی ہے اور فلسطینیوں کی استقامت کی بدولت غاصب اسرائیلی حکومت راہ فرار اختیار کرنے میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی قبول کئے جانے سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کے خلاف ہمہ گیر وحشیانہ حملوں میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ اسرائیل کو مظلومین پر ظلم ڈھانے سے ذلت و رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملہ کرکے اپنی نابودی کی ابتداء کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 401841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش