0
Tuesday 29 Jul 2014 13:39

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری رہیگا، جنرل راحیل شریف

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری رہیگا، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری رہے گا، متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چاند رات گزاری اور نماز عید ادا کی۔ اس کے بعد وہ بنوں پہنچے اور آئی ڈی پیز کے ساتھ عید ملے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آرمی چیف راحیل شریف نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔

دیگر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کبھی بھی واپس نہیں آنے دیں گے، فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اطمینان سے نہیں بیٹھے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور رات آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کے درمیان گذاری۔ آرمی چیف نے آپریشن کے دوران حاصل ہونے والے اہداف پر اطمینان کا اظہار کیا اور سرحد پار دراندازی روکنے کے لیے جوانوں پر زور دیا۔ جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کے حوصلے اور عزم کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیزی مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے، پورے ملک کے ساتھ مل کر ترقی، استحکام اور امن لاسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی بھرپور توجہ سے ہی پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آرمی چیف نے ملک کے دفاع کے لئے عظیم قربانی دینے والے شہداء اور زخمیوں کو خراج تحسین کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آئی ڈی پیز کیمپ کا بھی دورہ کیا اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ساتھ کچھ وقت گزارا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی اور بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، فوج شمالی وزیرستان میں بحالی کے کاموں میں مکمل تعاون کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 402084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش