0
Friday 15 Aug 2014 22:54

لیبیا میں پھنسے 509 پاکستانی شہریوں کو پہلے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا

لیبیا میں پھنسے 509 پاکستانی شہریوں کو پہلے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لیبیا میں پھنسے شہریوں میں سے 509 پاکستانیوں کو پہلے خصوصی تیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے جبکہ زمینی راستے کے ذریعے 2000 پاکستانیوں کو ہمسایہ ممالک کے راستے نکالا گیا ہے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر لیبیا سے خصوصی تیارے کے ذریعے 509 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل زمینی راستے کے ذریعے 2000 پاکستانیوں کو ہمسایہ ممالک کے راستے نکالا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ لیبیا کی سکیورٹی صورتحال کے خراب ہونے کے بعد اور تمام آپریشن کے بند ہونے سے یہ ٹاسک مشکل تھا تاہم مختلف اداروں کے تعاون اور کوششوں سے یہ ممکن بنایا گیا۔ دفتر خارجہ میں تعاون کے لئے ایک کوآرڈینیشن سیل بنایا گیا ہے۔ لیبیا سے ہزاروں پاکستانیوں کو نکالنے کے لئے اضافی خصوصی فلائٹس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ 1200 پاکستانی لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے لگائے گئے ریلیف کیمپ میں موجود ہیں اور ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 404944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش