0
Thursday 28 Aug 2014 16:52

میڈیا نے ہر طرف آگ لگا رکھی ہے، مولانا فضل الرحمن

میڈیا نے ہر طرف آگ لگا رکھی ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو عمران خان اور علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے براہ راست بات کرنی چاہیے، میڈیا نے ہی ہر طرف آگ لگا رکھی ہے اگر میڈیا 24 گھنٹے کیلئے بند ہوجائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ طے ہے کہ حکومت صبر کا دامن نہیں چھوڑے گی اور دھرنے کے شرکاء کیخلاف طاقت کا استعمال ہرگز نہیں کیا جائے گا تاہم اس کے باوجود یہاں جذباتی کیفیت پیدا کی جاتی ہے اور کفن لہرا کر تقریریں کی جاتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا عمران خان کے تقریباً تمام بنیادی مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں لیکن اسکے باوجود انہوں نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی کیا۔ پارلیمنٹ نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں قوم کو واضح پیغام دیا ہے کہ حکومت صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، دونوں جماعتوں کو وزیراعظم کے استعفیٰ سے دستبردار ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 407086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش