0
Sunday 31 Aug 2014 18:02

اسکردو، مجلس وحدت کے زیراہتمام یادگار شہداء پر جاری دھرنے میں پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنان بھی شریک

اسکردو، مجلس وحدت کے زیراہتمام یادگار شہداء پر جاری دھرنے میں پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنان بھی شریک
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد ریڈ زون میں وفاقی حکومت کی جانب سے پرامن، نہتے مظاہرین پر جاری مظالم اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف یادگار شہداء اسکردو پر دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے کارکنان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف بلتستان کے قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سید امیر شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جاری ظلم و بربریت نے نواز حکومت کا اصل چہرہ واضح کر دیا ہے۔ آمریت کے گود میں پلے ہوئے نام نہاد جمہوریت کے دعویدار سے یہی توقع رکھی جا سکتی تھی۔ نواز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں انکی حکومت لاشیں گرا کر قائم نہیں رہ سکتی۔ دیگر مقررین نے کہا کہ آج کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ نواز حکومت نے جس جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے ایسی جمہوریت کو فرعونیت تو کہا جا سکتا ہے جمہوریت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 407573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش