0
Tuesday 9 Sep 2014 09:02

آزاد کشمیر میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی

آزاد کشمیر میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہوگئی۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی ضلع حویلی میں مچائی جہاں 29 افراد جاں بحق ،529 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ درجنوں مویشی ہلاک اور فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ باغ میں 2 افراد جاں بحق اور 45 گھر تباہ، راولا کوٹ میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ضلع سدھنوتی میں 14، کوٹلی میں 7 میرپور میں 1 اور بھمبر میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 17 سو گھر ،30 پن چکیاں، 140 دوکانیں مکمل طور پر تباہ جبکہ 3500 سے زائد گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ ایک ہزار مویشی بھی سیلاب کی نظر ہو گئے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق مظفر آباد شہر کے قریب دریائے نیلم اور جہلم میں پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے۔ شہر کے قریبی علاقوں میں دریائے نیلم میں پانی کی سطح 26 فٹ سے گر کر 14 جبکہ جہلم میں 36 فٹ بلندی سے گر کر 20 فٹ رہ گئی۔ دوسری طرف بذریعہ ہیلی کاپٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں باغ، حویلی راولاکوٹ، پلندری کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ سرکاری طور پر جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں گھروں کی چھتیں گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی نالوں کی زد میں آکر 62 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 408907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش