0
Saturday 27 Sep 2014 13:52

اسرائیل فلسطینوں کی نسل کشی کر رہا ہے، محمود عباس کا اقوام متحدہ میں خطاب

اسرائیل فلسطینوں کی نسل کشی کر رہا ہے، محمود عباس کا اقوام متحدہ میں خطاب
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ محمود عباس نے کہا غزہ میں جنگی جرائم کے لیے اسرائیل کو سزا دی جانی چاہیے۔ اقوام متحدہ میں ان کی تقریر کی اسرائیل اور امریکہ نے سخت مذمت کی ہے اور اسے اشتعال انگیزی کے مترادف قرار دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے محمود عباس کو سیاسی طور پر کمزور کر دیا ہے کیونکہ غزہ میں ان کے مخالف گروپ حماس کی مقبولیت میں اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے نقصانات پہلے ہونے والی کسی بھی جنگ سے زیادہ ہیں۔ انھوں نے نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف یہ جنگ قطعی طور پر جنگی جرائم کا ایک سلسلہ تھا جو لمحہ بہ لمحہ پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے جاری رکھا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کے لیے لوٹنا ناممکن ہے کیونکہ ان کے مطابق اسرائیل نے بنیادی سوال کا تدارک نہیں کیا۔

انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کا دعویٰ کرنے والے مغربی ممالک نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر فلسطینی رہنما کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ صدر عباس کی تقریر میں جارحانہ کردار کشی تھی اور یہ بہت افسوسناک ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اشتعال انگزیز بیانات نقصاندہ ہوتے ہیں اور مثبت حالات پیدا کرنے کی کوششوں اور طرفین مین اعتماد کی بحالی کو زک پہنچاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش