0
Saturday 27 Sep 2014 20:38

مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کے باعث کاروباری طبقہ شدید متاثر

مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کے باعث کاروباری طبقہ شدید متاثر
اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں شدید سیلاب کے باعث کاروباری طبقہ بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوا ہے، وادی کشمیر میں دکانداروں کی نمائندہ انجمن ”کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن“ کے مطابق صرف سرینگر شہر میں سیلاب کی وجہ سے 10 ہزار سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں، اطلاعات کے مطابق شہر کے بڑے بڑے کاروباری مراکز جہاں عام حالات میں لوگوں کی انتہائی چہل پہل اور رش ہوتا تھا، اب ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ بڈشاہ چوک، اوقاف مارکیٹ، ریڈ کراس مارکیٹ، مائسمہ، گاﺅ کدل، ایکسچینج روڑ، پلیڈیم گلی، آفتاب مارکیٹ، کے ایم ڈی مارکیٹ اور دیگر بازار سخت متاثر ہوئے ہیں، بازار تباہ ہونے کے باعث پچاس ہزار سے زائد نوجوانوں کا روزگار بھی متاثر ہوا ہے، سرینگر شہر کے مرکزی کاروباری مرکز لالچوک اور اس سے ملحقہ بازاروں میں جو تباہی ہوئی ہے وہ ناقابل تلافی لگ رہی ہے، جگمگاتے بازاروں میں اب ویرانی چھائی ہوئی ہے، کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن نے دیگر انجمنوں کے ساتھ مل کر سروے کا کام شروع کر دیا ہے جس کے بعد نقصانات بارے اعداد و شمار رڈویڑنل کمشنر اور ریلیف کمشنر کو پیش کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 411966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش