0
Sunday 28 Sep 2014 17:21

تہور حیدری آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب

تہور حیدری آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن میں نئے میر کارواں کا انتخاب کر لیا گیا۔ آئی ایس او کے ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں عہدیداروں نے مرکزی کنونشن کی آخری نشست میں ووٹنگ کے ذریعے نئے میر کارواں کا انتخاب کیا۔ نئے میر کارواں کے لئے دو نام دیئے گئے۔ جن میں ابوذر مہدی اور تہور حیدری کے نام شامل تھے۔ خفیہ رائے شماری کے بعد آئی ایس او نے تہور حیدری کو اپنا میر کارواں چن لیا۔ تہور حیدری کا تعلق پنجاب کے ضلع جھنگ سے ہے جبکہ وہ ایم بی اے ایگزیکٹو کے فائنل ایئر کے طالب علم ہیں۔ اس سے قبل تہور حیدری آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل تھے۔ تہور حیدری بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طالب علم ہیں۔ تہور حیدری ملتان ڈویژن کے صدر رہ چکے ہیں۔
آئی ایس او کے نئے میر کاررواں کا اعلان سندھ کے معروف عالم دین علامہ حیدر علی جوادی نے کیا جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ہاشم علی موسوی نے ان سے حلف لیا۔ اپنے انتخاب کے بعد آئی ایس او کے نئے میر کاررواں کا شرکائے کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری اللہ کا مجھ پر انعام اور امتحان ہے، میں آپ دوستوں کے تعاون سے ہی اس امتحان میں سرخرو ہونے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی اہداف کے حصول کیلئے ہم آہنگی، اتحاد اور وحدت کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ایک الٰہی تنظیم ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو تعلیمات محمد وآل محمد کی جانب راغب کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 412090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش