0
Saturday 11 Oct 2014 19:34

زندہ قومیں اپنے شہداء کو بھلایا نہیں کرتیں، علامہ رمضان توقیر

زندہ قومیں اپنے شہداء کو بھلایا نہیں کرتیں، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کے خانوادوں میں عید قرباں کی مناسبت سے عیدی تقسیم کی، اس موقع پر علماء کرام، تنظیمی مسئولین اور کارکنان بھی موجود تھے، علامہ محمد رمضان توقیر نے شہداء کے خانوادوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھلایا کرتیں، کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ شہید اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے قوم کو حیات بخشتا ہے۔ اس موقع پر شہداء کے ورثاء نے علامہ ساجد نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر اور زہرا (س) اکیڈمی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 414177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش