0
Sunday 19 Oct 2014 20:58
پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں ’عظمت شہداء و استقبال محرم‘‘ کانفرنس

فلسفہ کربلا پر عمل پیرا ہوکر ہی عالمی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے، مقررین

فلسفہ کربلا پر عمل پیرا ہوکر ہی عالمی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے، مقررین
اسلام ٹائمز۔ فلسفہ کربلا پر عمل کرتے ہوئے عالمِ اسلام کے خلاف استعماری سازشوں کو یقینی طور پر ناکام بنایا جاسکتا ہے، اس کے لئے مسلمانوں میں اتحاد اور قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا، استعماری قوتوں نے افغانستان، پاکستان، عراق، شام، لیبیا، یمن اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتلِ عام کا بازار گرم کر رکھا ہے، جبکہ مسلم اُمہ کے حکمران اپنے عوام کو تحفظ دینے اور امن قائم کرنے کی بجائے امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی (رح) میں مدرسہ انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ ’’عظمتِ شہداء و استقبال ماہ محرم‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ کانفرنس سے جامعہ شہید عارف حسین الحسینی (رح) کے پرنسپل اور سابق سینٹر علامہ جواد ہادی، جامعہ العسکریہ ہنگو کے پرنسپل علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید اعون علی شاہ، علامہ الطاف حسین، علامہ باقری منتظری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ رمضان توقیر، علامہ سید لیاقت حسین، علامہ نذیر حسین، امامیہ جرگہ کے سرپرست سردار سجاد اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی خطے میں شیعہ، سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ دشمن ممالک دوستوں کا روپ دھار کر فرقہ وارانہ اور لسانی بنیادوں پر فسادات برپا کرکے عالم اسلام کو کمزور اور اسرائیل و امریکہ کو مستحکم کر رہے ہیں، تاکہ مسلمان ممالک کے انمول قدرتی وسائل پر قبضہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1400 سال قبل نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں عظیم قربانی دیکر قیامت تک کے زمانوں کے لئے پیغام چھوڑ دیا ہے کہ حق کی بالادستی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے، باطل جتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو بالا آخر ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ پیغام کربلا کی روشنی میں تمام مسلمانوں کو باطل قوتوں کے مقابلے میں متحد ہونا چاہئے اور ملکر عالمی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 415405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش