0
Sunday 19 Oct 2014 20:34

توحید علوی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزنشن پشاور ڈویژن کے نئے میر کاررواں منتخب

توحید علوی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزنشن پشاور ڈویژن کے نئے میر کاررواں منتخب
اسلام ٹائمز۔ توحید علوی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے، تین روزہ کنونشن کے آخری پروگرام میں ووٹنگ کے ذریعے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوا، بحیثیت ڈویژنل صدر اپنے پہلے خطاب میں توحید علوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا یہ الٰہی کارواں ہمیشہ کیلئے ملت کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور دینِ مبین کی سربلندی اور مملکت خداداد پاکستان کی ہر حوالے سے حفاظت کرنے میں صف اول رہے گا، آج ہم یہ تجدید عہد اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ جو خط قائد شہید اور دیگر شہداء کی طرف سے ہمیں ملا ہے اُس پر ہمیشہ کیلئے چلنے کی بھرپور کوشش کریںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی زندگیوں کو تعلیمات قرآن اور سیرت معصومین (ع) کے مطابق اُستوار کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور بنیادی اہداف کے حصول کی بھرپور کوشش کرینگے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی نظارت کے رکن اور سابق مرکزی صدر علامہ سید حسنین گردیزی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا اور ملک کی سلامتی اور سربلندی اور نو منتخب ڈویژنل صدر کی توفیقاتِ خیر میں اضافے کی دعا کے ساتھ کنونشن کا باقاعدہ طور پر اختتام کیا۔
خبر کا کوڈ : 415407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش