0
Tuesday 21 Oct 2014 01:11

اے آر وائی پر بین زیادہ عرصے نہیں چلنے دینگے، عمران خان

اے آر وائی پر بین زیادہ عرصے نہیں چلنے دینگے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف تحریک کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اے آر وائے نیوز پر پابندی کیوں لگائی گئی کیونکہ مبشر لقمان نے جس جج کے بارے میں اپنے پرگرام میں ذکر کیا تھا، اسی جج نے سوموٹو ایکشن لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اے آر وائے نیوز کا بین زیادہ دیر نہیں چلنے دیں گے کیوں کہ آج ہم اور پاکستان کی پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں 400 خاندان قابض ہیں۔ تحریک انصاف قوم کو ان لوگوں سے آزادی دلوانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ زرداری نے جتنے پیسے ایک جلسے میں خرچ کیے ہیں اتنے پیسے سے ہم 3 سال دھرنا دے سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جن کو اردو بولنی نہیں آتی ان کو پارٹی وصیت میں مل جاتی ہی۔ بلاول میں تمھیں لیڈر تب سمجھوں گا جب تم اپنے والد زرداری اور اپنے چچا نواز شریف کے اثاثے ظاہر کراﺅ گے اور اگر تم ایسا نہیں کر سکتے تو پریشان مت ہو یہ کام میں خود بہت جلد کر لوںگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، میں بہت سچائی سے آپ کو کہہ رہا ہوں کہ آپ سچائی سے اپنے اثاثے ظاہر کر دیں میں اُسی اوقت اپنا دھرنا ختم کردوںگا۔
خبر کا کوڈ : 415644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش