0
Monday 27 Oct 2014 19:17

عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کا مل کر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کا مل کر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں نے یونین کونسل کی سطح پر الگ الگ، چیئرمین کی سطح پر مل کر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ نو سال بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر حکومت آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی اس لئے اس کا برسراقتدار رہنا خلاف آئین ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور اتحادیوں کا سربراہی اجلاس ماڈل ٹائون لاہور میں قوم سے محرم الحرام عقیدت و احترام اور پُرامن طور پر منانے سے کی اپیل کی گئی۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر آئینی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے کی جانے والی بلدیاتی قانون سازی کو بھی مسترد کیا جاتا ہے۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی حکمت مرتب کر کے ضروری فیصلے کر لئے گئے ہیں۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قوانین اور انتخابات کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ اتحادی رہنمائوں نے واضح کیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون سے غداری نہیں کی جائے گی، خون کا بدلہ خون ہی ہوگا، آخر جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ کو شائع کیوں نہیں کیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 416762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش