0
Friday 7 Nov 2014 16:11
اس سال مارچ سے جولائی تک 2200 پولیس اہل کار ہلاک ہوچکے ہیں

افغان سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کی ہلاکت میں غیر معمولی اضافہ

افغان سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کی ہلاکت میں غیر معمولی اضافہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گذشتہ سال سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے اہل کاروں کی ہلاکت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آرمی، پولیس اور ایئر فورس پر مشتمل افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے سال 2013ء کے وسط میں طالبان اور دیگر گروپوں کے خلاف آپریشنوں کے قیادت سنبھالی تھی، تب سے اب تک طالبان یا دیگر گروپ کسی صوبے یا صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے میں تو کامیاب نہیں ہوسکے لیکن سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2013ء سے مارچ 2014ء کے دوران 1400 فوجی مارے گئے جبکہ اس سال مارچ سے ستمبر تک 950 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ افغان حکومت نے زخمیوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔ پولیس کو فوج سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سال مارچ سے جولائی تک 2200 پولیس اہل کار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ سال مارچ سے ستمبر تک 7 ماہ میں 1680 پولیس اہل کار مارے گئے۔
خبر کا کوڈ : 418373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش