0
Sunday 23 Nov 2014 11:12

داعش کی پاکستان میں آمد کو شیعہ و سنی اپنے اتحاد و وحدت سے ناکام بنائیں گے، قاسم مرادی

داعش کی پاکستان میں آمد کو شیعہ و سنی اپنے اتحاد و وحدت سے ناکام بنائیں گے، قاسم مرادی
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی ثقافتی قونصلر، سفارت جمہوری اسلامی ایران، اسلام آباد قاسم مرادی نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ میں پاکستان اور ایران دو ایسے ممالک ہیں جن کے مابین بہترین تعلقات موجود ہیں، یہ روابط سیاسی، علمی اور ثقافتی سطح پر قائم ہیں اور ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں، اور یہ تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ وسعت اختیار کر رہے ہیں، دشمن کی طرف سے کوشش کی جاتی ہے کہ ان دو برادر اسلامی ممالک کو آپس میں لڑوایا جائے، لیکن الحمدللہ اب تک دونوں ممالک نے دشمن کی چالوں کو سمجھتے ہوئے اپنے تعلقات کو استوار رکھا، تاریخ میں نہیں ملتا کہ پاک ایران دوستی کسی بھی موقع پر ماند پڑی ہو، پاکستان وہ پہلا ملک تھا جس نے ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد مبارک باد کا پیغام بھیجا، اس انداز کے شاندار تعلقات کی تاریخ رکھتے ہوئے ممکن نہیں ہے کہ پاک ایران تعلقات دشمنوں کی سازشوں کی نظر ہو سکیں۔ داعش کی برصغیر میں آمد پر المسیرۃ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قاسم مرادی کا کہنا تھا کہ استعماری طاقت ہر وقت کوشاں رہتی ہیں کہ کسی طریقے سے پرامن مسلمان ممالک کے استحکام کو پارہ پارہ کیا جائے، داعش کی پاکستان میں آمد کو شیعہ و سنی اپنے اتحاد و وحدت سے ناکام بنائیں گے، ملت پاکستان بیدار اور ہوشیار ملت ہے، اور اپنے اتحاد سے دشمن کی تمام سازشوں اور منصوبوں کا ناکام بنا دیں۔
خبر کا کوڈ : 420959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش