0
Tuesday 15 May 2018 21:18

نواز شریف کا اب سیاست میں کردار ختم ہو چکا ہے، پیر معصوم نقوی

نواز شریف کا اب سیاست میں کردار ختم ہو چکا ہے، پیر معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ اور نظام مصطفی محاذ کے سینئر نائب صدر قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف ملکی مفادات کیخلاف را اور بھارت کی ترجمانی کرکے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں، ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائیل کیا جائے، متنازع انٹرویو سے عالمی سطح پر پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، اقتدار چھن جانے کے بعد نواز شریف پر پاگل پن کے دورے پڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ریاستی اداروں کیخلاف محاذ آرائی کھڑی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی نیازی پنجاب کے صدر پیر اختر رسول قادری کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات عقیل حیدر شاہ بھی موجود تھے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست کا مرکز و محور ہمیشہ پیسہ رہا ہے، پانامہ لیکس میں اپنا مقدمہ عدالت میں ہارنے اور اقتدار چھن جانے کے بعد اب سابق وزیر اعظم کو جیل نظر آ رہی ہے تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، اسی لئے وہ اپنی بیٹی مریم نواز کو حسینہ واجد کی طرح مسلم لیگ ن پر مسلط کرنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں تاکہ پارٹی صدارت اور اقتدار خاندان میں ہی رہے لیکن اب ان کا سیاست میں کردار ختم ہو چکا ہے، نواز شریف کی اگلی منزل جیل ہے۔
خبر کا کوڈ : 724992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش