0
Thursday 17 May 2018 14:06

شام کے شہر "الحسکہ" میں فرانس کے 60 سنائپرز گرفتار

شام کے شہر "الحسکہ" میں فرانس کے 60 سنائپرز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ روس کی ایک نیوز سائٹ نے اعلان کیا کہ شامی فوج نے اس ملک کے شمال مشرقی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر فرانس کے 60 فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔ روسی خبری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی فوج نے اپنے ملک کے شمال مشرق میں کچھ غیر ملکی سنائیپرز کو گرفتار کیا ہے۔ روس کی ایک ویب سائٹ "میل رو" نے رپورٹ دی ہے کہ یہ سنائپرز فرانسیسی تھے، جنہیں شام کے صوبہ "حسکہ" کی ایک چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 60 فرانسوی فوجیوں کو عراق کی جانب سے شام کے صوبہ حسکہ میں 20 ٹویوٹا گاڑیوں لینڈ کروز -200 پر مشتمل کاروان کے ذریعے داخل کیا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ یکم مئی 2018ء کو پیش آیا تھا۔

روسی ویب سائٹ کے مطابق فرانسیسی فوجیوں کا یہ کاروان جو شام میں داخل ہوا تھا، غلطی سے شامی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر پہنچ گیا تھا۔ جب شامی فوج نے ان گاڑیوں کی تلاشی لی تو ان گاڑیوں کی ڈگیوں سے بندوقیں، تھرمل ٹریکنگ الات اور دوسرا فوجی ساز و سامان برآمد ہوا۔ جب اس قافلہ کے فرانسیسی کمانڈر سے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ کرد ڈیموکریٹک ملیشیا جس کو امریکی حمایت حاصل ہے، داعش کے مقابلے میں اس کی مدد کرنے کے لئے شام آئے تھے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شام میں فرانسیسی فوجیوں کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔ منبج کی فوجی کونسل کے نام سے موسوم ادارے کے سربراہ محمد ابو عادل نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ترکی کی سرحد کے نزدیک اس شہر میں کوئی فرانسیسی فوجی موجود نہیں ہے، لیکن آئندہ کے مراحل میں یہ امکان موجود ہے کہ وہاں فرانسیسی فورسز تعینات کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 725616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش