0
Thursday 24 May 2018 11:01

حکومت نے ایکٹ 74ء میں ترامیم پر اعتماد میں نہیں لیا، پیپلز پارٹی کشمیر

حکومت نے ایکٹ 74ء میں ترامیم پر اعتماد میں نہیں لیا، پیپلز پارٹی کشمیر
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ ایکٹ 1974ء میں ترامیم کے لئے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور آئین میں ترامیم کا موجودہ مسودہ آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کیا جانے والا مسودہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ آزادکشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین بھی تھے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایکٹ 74ء میں ترامیم کے معاملہ پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا مشترکہ اجلاس بلائے گی اور مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 726990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش