0
Saturday 26 May 2018 00:21

راجن پور میں ن لیگ کا صفایا، طارق دریشک بھی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے سوچ بچار کرنے لگے

راجن پور میں ن لیگ کا صفایا، طارق دریشک بھی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے سوچ بچار کرنے لگے
اسلام ٹائمز۔ ملک میں الیکشن کی تاریخ نزدیک آتے ہی سیاسی پارٹیوں کی طرح مقامی سیاسیدانوں میں بھی تیزی میں آگئی، راجن پور میں مسلم لیگ ن کا صفایا ہو گیا جبکہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی کے امیدوار محمد طارق دریشک نے سوچ بچار شروع کر دی ہے، جلد تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے، پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے فاروق امان اللہ دریشک کے بعد مسلم لیگ ن کے طارق دریشک نے بھی مبینہ طور پر صلاح مشورے تیز کر دیے، اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں نصر اللہ دریشک اور طارق دریشک کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں راجن پور کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طارق دریشک نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے سیٹ کا مطالبہ کر دیا اور کچھ وقت بھی طلب کیا، طارق خان دریشک کے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمان دریشک کے لیے کڑا امتحان ہوگا۔ موجودہ حالات میں گورچانی سردار بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 293 کے لیے کوئی مضبوط امیدوار نہیں مل رہا ہے۔ تاہم گورچانی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم این اے کا الیکشن پرویز گورچانی اور ایم پی اے کا الیکشن شیر علی گورچانی لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 727293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش