0
Saturday 26 May 2018 21:56

جمعیت علماء اسلام (ف) کا فاٹا انضمام کے خلاف پشاور میں دھرنے کا اعلان

جمعیت علماء اسلام (ف) کا فاٹا انضمام کے خلاف پشاور میں دھرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بل کی منظوری پر جے یو آئی (ف) نے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پشاور میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ جے یو آئی (ف) 27 مئی کو پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر دھرنا دے گی جس کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے، جے یو آئی نے کارکنوں کو  اتوار کے روز اسمبلی سیکرٹیریٹ کے سامنے جمع  ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ فاٹا اصلاحات کے لیے 31 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی (ف) کے ارکان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے احتجاجاً واک آوٹ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 727494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش