0
Saturday 23 Jun 2018 20:40

سندھ میں پی پی پی کو دھچکا، سابق وزیراعلیٰ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

سندھ میں پی پی پی کو دھچکا، سابق وزیراعلیٰ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کو زبردست دھچکا لگا ہے کیونکہ سابق وزیراعلٰی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما علی محمد مہر اور ان کے بڑے بھائی سردار علی گوہر مہر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سردار علی گوہر مہر نے پی پی پی سے بغاوت کرتے ہوئے گرینڈ ڈٖیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ سردار علی گوہر مہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضلع میں کوئی کام نہیں کروایا، اس کے خلاف سکھر اور گھوٹکی اضلاع میں امیدوار کھڑے کریں گے، بہت سوچ بچار کے بعد پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ علی گوہر مہر کے اعلان بغاوت کے بعد ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلٰی سندھ علی محمد مہر نے بھی پی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ علی محمد مہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بڑے بھائی کو منانے کے لئے کہا تھا، لیکن پارٹی نے علی گوہر مہر کی ناراضگی ختم نہیں کی اور معاملے کو حل نہیں کیا، لہذا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتا ہوں، پیپلز پارٹی اب فریال لیگ بن چکی ہے، جو پارٹی عوام کی خدمت نہ کرسکے ہم اس میں نہیں رہ سکتے۔

مہر برادران نے 2012ء میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 6 سال کا عرصہ گزارنے کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا سندھ میں مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی مخالفین کا ایک اتحاد بن گیا ہے، جسے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا نام دیا گیا ہے۔ جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا ہیں اور اس میں سندھ کے سابق وزرائے اعلٰی سید غوث علی شاہ، ممتاز بھٹو، ارباب غلام رحیم اور مظفر شاہ، قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو، سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سابق ایم پی اے سردار عبدالرحیم، سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر نمایاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 733124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش