0
Sunday 8 Jul 2018 08:32

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ شمالی کوریا ناکام

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ شمالی کوریا ناکام
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا دورہ شمالی کوریا ناکام ہو گیا۔ امریکی اعلیٰ سطح کے مذاکرات کار اور پیانگ یانگ حکام دو روز تک طویل گفت و شنید کے بعد ایٹمی معاملے کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ امریکی وزیر خارجہ پیانگ یانگ میں دو روز تک قیام کے بعد ٹوکیو پہنچ گئے۔ مائیک پومپیو کے جانے کے بعد پیانگ یانگ حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات قابلِ افسوس رہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بات چیت کے دوران امریکہ ایٹمی ہتھیار سازی کے پروگرام کو ختم کرنے کے لیے یک طرفہ دباؤ ڈال رہا ہے۔ دوسری جانب مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے سینئر اہلکار کم یونگ چول کے ساتھ مذاکرات کو تعمیری اور بعض معاملات میں بڑی پیش رفت قرار دیا۔ جاپان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پینٹاگون کی ٹیم 12جولائی کو شمالی کوریا کے حکام سے دونوں کوریاؤں کی سرحد پر ملاقات کے دوران باقیات کی واپسی پر بات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی میزائل انجن ٹیسٹنگ سائٹ کو منہدم کرنے کے حوالے سے مذاکرات جلد ہوں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس دورے کے دوران پومپیو سے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 736405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش