0
Monday 16 Jul 2018 08:13

آئرلینڈ کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ جرات مندانہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

آئرلینڈ کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ جرات مندانہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں منظور کردہ فیصلے کو جرات مندانہ اور قابل تقلید قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ آئرش پارلیمان کا یہودی کالونیوں اور ان میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بارے میں فیصلہ عالمی قوانین کے عین مطابق ہے، دوسرے ممالک کو بھی آئرلینڈ کی اتباع کرنا چاہیے۔ ایمنسٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں قائم کی گئی یہودی کالونیاں غیرقانونی ہیں اور عالمی قوانین کی رو سے ان میں تیار ہونے والی مصنوعات کی خریداری درست نہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 738018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش