0
Monday 23 Jul 2018 21:33

مقبوضہ کشمیر، ٹیلی ویژن چینلوں پر پابندی حیران کن فیصلہ ہے، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر، ٹیلی ویژن چینلوں پر پابندی حیران کن فیصلہ ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں تیس غیر ملکی ٹیلی ویڑن چینلوں کی نشریات پر پابندی کو حیران کن فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو چاہیے تھا کہ وہ ایسی چینلوں کی نشاندہی کریں جو ملک میں کشیدگی اور طبقات کے درمیان دوریاں بڑھانے کی غرض سے غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’امن میں خلل ڈالنے کی وجہ بنا کر جموں و کشمیر میں تیس ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کرنا حیران کن فیصلہ ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’بجائے اس کے حکام کو چاہیے تھا کہ وہ ایسی چینلوں کی نشاندہی کریں جو ملک میں کشیدگی اور طبقات کے درمیان دوریاں بڑھانے کی غرض سے غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں‘‘۔
خبر کا کوڈ : 739790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش