0
Wednesday 7 Sep 2011 00:52

امریکیوں کی تعیناتی کی منظوری پاک فوج نے دی، وکی لیکس

امریکیوں کی تعیناتی کی منظوری پاک فوج نے دی، وکی لیکس
کراچی:اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فوج نے فوجی آپریشن میں مدد کے لئے امریکی اسپیشل آپریشن فورسز کے اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی جانب سے جاری ہونے والے 30 اکتوبر 2009ء کے مراسلے میں کیا گیا ہے۔ امریکی سفیر کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ اس سے قبل ستمبر 2009ء میں بھی فرنٹیئر کور میں ایسے اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل پاکستانی فوج امریکی اسپیشل فورس کے اہلکاروں کی اپنی فوجی حلقوں میں تعیناتی کی مخالف کرتی رہی تھی، تاہم گزشتہ دو ماہ کے دوران پاک فوج کے خیالات میں تبدیلی آئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو کی جانب سے اس منظوری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا کہ 11 کور کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل مسعود عالم قبائلی علاقوں میں دو ایجنسیوں شمالی و جنوبی وزیرستان میں امریکی اہلکاروں کی مدد چاہتے ہیں۔ جس کا مقصد انٹیلی جنس نگرانی اور جاسوسی کے معاونت اور 11 کور کے جنرل آپریشن کے لئے مشاورت کا حصول ہے۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ امریکی تعاون کے تحت پاکستان کو ڈرونز طیاروں کا براہ راست ڈاؤن لنک فراہم کیا جائے گا۔ مراسلے کے مطابق امریکی اہلکار ایک سال سے یہاں موجود ہیں مگر ان کا کردار اس سے پہلے محض تربیت تک محدود تھا، مگر اب وہ جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد فوجی آپریشن کا بھی حصہ بن سکیں گے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتیاں پاکستانی عوام کی جانب سے اپنی خودمختاری کی سوچ کے باعث انتہائی حساس معاملہ ہے، کیونکہ وہ غیر ملکی افواج کو اپنی سر زمین پر کسی بھی صورت میں کام کرنے کی اجازت دینے کے لئے تیار نہیں، لہذا اس معاملے کو پاکستانی یا امریکی میڈیا کی پہنچ سے دور رکھا جائے، ورنہ پاکستانی فوج اس طرح کی درخواست کرنا ختم کردے گی۔
خبر کا کوڈ : 96973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش