3
Wednesday 26 Apr 2023 20:22
خبرجہاں 41

رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ عید فطر

تجزیہ و تحلیل
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان
شمارہ 41
 
موضوع: رہبرِ معظم کے خطبہِ عید الفطر کا تجزیہ و تحلیل
 
مہمانانِ گرامی
01. ڈاکٹر مولانا سید میثم ہمدانی 
02. ڈاکٹر سید راشد نقوی 
 
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
 
01. رہبرِ انقلابِ اسلامی کی نمازِ عید کی امامت اور خطبوں نے ایکبار پھر استعمار کو پریشان کر دیا ہے, اور تین سال نمازِ عید کی امامت نہ کرنے کو غلط رنگ دے رہے تھے, لیکن ان سب کی منفی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے.
02. رہبرِ معظم نے تین سال بعد نماز عید الفطر کی امامت فرمائی اور پُرحکمت اور معنوی خطبہ ارشاد فرمایا ہے, رہبر معظم کے تین سال نمازِ عیدین کی امامت نہ کروانے کی وجہ کرونا وبا تھی.
03. رہبر معظم نے خطبہِ عید الفطر میں فرمایا ہے کہ "جنگ بدر اور فتحِ مکہ رمضان میں ہوئی, اور یوم القدس کی جدوجہد بھی ماہِ رمضان میں ہے"
رہبرِ معظم کے اس فرمان میں بہت حکمت پوشیدہ ہے, کیونکہ روزہ کے فوائد صرف جسمانی نہیں ہیں, روزہ کے. زیادہ فوائد معنوی ہیں اور روزہ قوت اور ارادہ کو مضبوط کرتا ہے, رہبر معظم صیہونیوں کو یہی پیغام دیا ہے رمضان المبارک میں مسلمان کمزور نہیں ہوتا بلکہ زیادہ قوی ہوتا ہے.
04. رہبر معظم نے اپنے خطبہِ عید میں بھی اور سول و فوجی افسران اور اسلامی ممالک کے سفیروں سے عید ملن تقریب سے خطاب میں اتحاد و اتفاق پر زور دیا ہے اور اسے دشمن کا سب سے زیادہ مؤثر ہتھیار قرار دیا ہے, رہبرِ معظم قومی اتحاد اور اتحاد بین المسلمین کی طرف توجہ دِلا رہے ہیں.
05. سپریم لیڈر نے ایک بار پھر اسرائیل کے جلد خاتمے کی نوید سنائی ہے, اور عالم اسلام کو اسرائیل کی ٹوٹ پھوٹ سے فائدہ اٹھانے اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کرنے پر زور دیا ہے, عالمِ اسلام اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے.
06. رہبر معظم کے پُرحکمت خطبات کا احاطہ ایک پروگرام میں ممکن نہیں ہے, ان خطبات کے تمام پہلوؤں کا دقیق جائزہ لینے کی ضرورت ہے.
خبر کا کوڈ : 1054356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش