0
Saturday 17 Nov 2012 00:57

ہری پور، کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی میں جماعت اسلامی، جے یو آئی اور جمعیت اہلحدیث کے رہنماوں کی شرکت

ہری پور، کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی میں جماعت اسلامی، جے یو آئی اور جمعیت اہلحدیث کے رہنماوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ کالعدم سپاہ صحابہ نے ہری پور میں ریلی نکالی، جس میں جمعیت اہلحدیث کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالوحید عبداللہ، جے یو آئی کے ضلعی رہنماء مولانا قاضی عبدالعلیم اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غزن اقبال خان نے بھی شرکت کی، ریلی شیرانوالہ گیٹ سے شروع ہوکر صدیق اکبر چوک ہری پور پر اختتام پذیر ہوئی، جس کی قیادت کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماء توحید الرحمان توحیدی، حفیظ الرحمان ،مولانا عبدالوحیدجدون، متحدہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی الفت حسین اور مولانا ہارون الرشید نے کی۔ اس موقع پر توحید الرحمان توحیدی نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں بدامنی اور قتل مقاتلے ایم کیو ایم کی ایماء پر ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 212403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش