0
Tuesday 18 Nov 2014 16:05

داعش کے سفاکانہ اقدام کے باوجود ہم اس سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں، جان کیری

داعش کے سفاکانہ اقدام کے باوجود ہم اس سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش کے سفاکانہ اقدام کے باوجود ہم اس سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں۔ جان کیری کا واشنگٹن میں پالیسی فورم کے سالانہ اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری توانائی کے حوالے سے مذاکرات انتہائی اہم دور میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے داعش یہ سمجھتی ہے کہ شاید دنیا ان کی مخالفت چھوڑ دے تاہم یہ واضح ہو جانا چاہیے کہ ہم ان سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں داعش کی بڑھتی ہوئی طاقت سمیت بہت سے دوسرے مسائل کا سامنا ہے۔ ہمیں اس خطے کے معاملات کو حل کرنے کے لئے بہت زیادہ کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ ہماری قومی سلامتی کے مفادات اس خطے سے براہ راست جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطی میں دشمنوں کی تلاش میں نہیں جاتا بلکہ یہ دشمن ہیں جو ہماری تلاش میں آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 420179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش