0
Thursday 23 Oct 2014 21:30

احمد لدھیانوی کالعدم سپاہ صحابہ کے سرپرست اعلیٰ منتخب

احمد لدھیانوی کالعدم سپاہ صحابہ کے سرپرست اعلیٰ منتخب
اسلام ٹائمز۔ کالعدم سپاہ صحابہ جو اس وقت اہلسنت والجماعت کے نام سے سرگرم عمل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوا۔ اجلاس میں سپاہ صحابہ کے سرپرست خلیفہ عبدالقیوم کی وفات کے بعد نئے سرپرست اور کابینہ کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کا نیا سرپرست مولانا احمد لدھیانوی کو بنا دیا گیا جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگ زیب فاروقی کو کالعدم سپاہ صحابہ کا مرکزی صدر بنا دیا گیا۔ مجلس شوریٰ نے مرکزی سیکرٹری جنرل کے لئے خادم حسین ڈھلوں کو منتخب کر لیا۔ یاد رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ میں اختلافات کے بعد جماعت کا مرکز جھنگ سے کمالیہ منتقل ہو گیا ہے جبکہ کالعدم سپاہ صحابہ کا دوسرا دھڑا ہنوز جھنگ میں ہی مقیم ہے۔
خبر کا کوڈ : 416156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش