0
Saturday 27 Sep 2014 04:59
وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات

پاکستان اور امریکہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، نواز شریف

دونوں ممالک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، جوبائیڈن
پاکستان اور امریکہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جوبائیڈن نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے انتہائی اہم ملک ہے، پاکستان کی کامیابی امریکہ کی کامیابی ہے۔ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان امریکہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے امن کانفرنس میں فکر انگیز تقریر کی ہے۔ پاکستان بین الاقوامی سطح پر رہنمائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کی ترقی امریکہ کیلئے بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے بہت سے مفادات مشترکہ ہیں۔ منتخب رہنما کی حیثیت سے نواز شریف کی کامیابی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے امریکہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان امریکہ تعاون کیلئے قائمہ پانچوں ورکنگ گروپ اہم پیشرفت کر رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ نے معیشت کو توانائی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کرینگے۔ اس سے قبل بائیڈن نے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ امریکہ پاکستان کی کامیابیوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری طور پر منتخب رہنما کی حیثیت سے آپ کی کامیابی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان جتنا اچھا کام کریگا امریکہ اتنا ہی زیادہ خوش ہوگا۔ اے پی پی کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے امن و امان اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی، معیشت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید وسیع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امو رپر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جوبائیڈن نے نواز شریف اور پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب جمہوری رہنما کی حیثیت سے وزیراعظم نواز شریف کی بہت اہمیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون مضبوط کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح میں رہنمائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ معیشت اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعاون کے لیے قائم پانچوں ورکنگ گروپ اہم پیش رفت حاصل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش