0
Tuesday 26 Aug 2014 22:59

آئی ایس او طالبات کا 26 واں سالانہ 3 روزہ نقیب ولایت مرکزی کنونشن لاہور میں ہوگا

آئی ایس او طالبات کا 26 واں سالانہ 3 روزہ نقیب ولایت مرکزی کنونشن لاہور میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ طالبات کا سالانہ 3 روزہ مرکزی کنونشن نقیب ولایت لاہور میں ہوگا۔ 26 واں سالانہ کنونشن 26،27،28 ستمبر کو قومی مرکز لاہور میں منعقد ہوگا۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طالبات شریک ہوں گی۔ کنونشن کے موقع پر تعلیمی و فکری موضوعات پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں اسکالرز و علماء کرام، طالبات اور سینئرز شرکت کریں گی۔ کنونشن کے پہلے روز سال بھر کی کارکردگی رپورٹس پیش کی جائے گی، آخری روز طالبات کی نئی مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 406815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش