اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ طالبات کا سالانہ 3 روزہ مرکزی کنونشن نقیب ولایت لاہور میں ہوگا۔ 26 واں سالانہ کنونشن 26،27،28 ستمبر کو قومی مرکز لاہور میں منعقد ہوگا۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طالبات شریک ہوں گی۔ کنونشن کے موقع پر تعلیمی و فکری موضوعات پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں اسکالرز و علماء کرام، طالبات اور سینئرز شرکت کریں گی۔ کنونشن کے پہلے روز سال بھر کی کارکردگی رپورٹس پیش کی جائے گی، آخری روز طالبات کی نئی مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا۔