0
Saturday 5 Apr 2014 19:48

افغان طالبان کی جانب سے افغان شہریوں کو انتخابی کارڈ کے بدلے5 امریکی ڈالرز کی پیشکش

افغان طالبان کی جانب سے افغان شہریوں کو انتخابی کارڈ کے بدلے5 امریکی ڈالرز کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو نہیں مانتے، افغانستان کو غیرملکی تسلط سے آزاد کرانا طالبان کا فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی فوج کی موجودگی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں، طالبان افغانستان میں مغربی جمہوریت کی بجائے اسلامی نظام نافذ کریں گے۔ دوسری جانب اس قسم کی بھی اطلاعات ہیں کہ طالبان نے عوام کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کیلیئے ہر انتخابی کارڈ کے بدلے 5 امریکی ڈالر دینے کی پیش کش بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 369557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش