0
Thursday 17 Apr 2014 11:35

نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں اعلٰی ترین سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان شریک ہیں۔ اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے جو طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی، افغانستان میں انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ایران کے ساتھ سرحدی تعلقات پر مشتمل ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی ملکی سلامتی کی صورت اور انٹیلی جنس شیئرنگ، طالبان سے مذاکرات اور ایران سے سرحدی تعلاقات پر بریفنگ دیں گے جبکہ مشر خارجہ سرتاج عزیز افغان صدارتی انتخابات پر بریفنگ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 373761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش