0
Thursday 23 Oct 2014 20:56

مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

واقعہ کی تحقیقات کرکے قاتلوں کو بے نقاب اور حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، علامہ عارف واحدی
مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ، ملی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل ایس یو سی پاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن کی گاڑی پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محرم سے پہلے دہشت گردی کے واقعات کا ہونا تشویشناک امر ہے۔ یہ فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں خالصتاً دہشت گردی ہے، یہ ایک کھلی زیادتی ہے، اس کے سدباب کے لئے ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ اس واقعہ کے بعد اور اس سے پہلے بھی ریاستی عملداری اور ملک کی امن و امان کی صورتحال زیر سوال ہے۔؟ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات اور لواحقین و پسماندگان کو تعزیت و تسلیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 416152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش