0
Sunday 26 Oct 2014 23:07

کوئٹہ، اہلسنت والجماعت کی عاشورہ کے روز میزان چوک پر دھرنا دینے کی دھمکی

کوئٹہ، اہلسنت والجماعت کی عاشورہ کے روز میزان چوک پر دھرنا دینے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ تکفیری انتہاء پسند تنظیم اہلسنت والجماعت کے نام نہاد رہنماء رمضان مینگل نے کہا ہے کہ اگر سات محرم الحرام تک انکے گرفتار دہشتگردوں کو رہائی نہ دی گئی، تو عاشورہ کے دن میزان چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت پر واضح کیا کہ انکی جماعت گذشتہ چند دنوں سے احتجاجی جلسے کر رہی ہیں، لیکن اسکا کوئی نوٹس نہیں لیتا۔ رمضان مینگل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر انکے گرفتار ساتھی دہشتگردوں کو سات محرم الحرام تک رہا نہ کیا گیا تو دس محرم الحرام کو عاشورہ کے دن میزان چوک پر انکی تکفیری جماعت دھرنا دیگی۔ واضح رہے کہ میزان چوک کوئٹہ کی وہی مرکزی شاہراہ ہے، جہاں عاشورہ کے روز تمام ماتمی جلوس عزاداری کرتے ہوئے امام بارگاہ حسینی کلاں کی جانب جاتے ہیں اور نماز باجماعت بھی اسی مقام پر ادا کی جاتی ہے۔ تکفیری تنظیم اہلسنت والجماعت اس سے قبل بھی کوئٹہ شہر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 416611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش