0
Saturday 26 Jul 2014 02:00

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری آئندہ 3 ماہ کے لئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی حکومت نے آئین کا آرٹیکل 245 نافذ کرتے ہوئے اسلام آباد کی سیکیورٹی یکم اگست سے 3 ماہ کے لئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے جبکہ حکومت کے اس اقدام کو ملک کی کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو کوئی درخواست نہیں ملی تاہم پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے دینے کا فیصلہ وزیر اعظم کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر ہوگا۔ واضح رہے کہ آرٹیکل 245 کی رو سے جہاں یہ آرٹیکل نافذ ہوگا وہاں ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل ایک سو ننانوے کے تحت خود کو حاصل اختیارات بھی استعمال نہیں کرسکتی جبکہ عدالت کو حاصل اختیارات کے تحت اگر کوئی کارروائی جاری ہے تو وہ بھی اس مدت کےلیے معطل رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 401518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش