1
0
Thursday 21 Aug 2014 18:54

خود کو ہلاکت میں مت ڈالو، نوجوان نام نہاد جہادی مبلغین کی باتوں میں نہ آئیں، سعودی مفتی اعظم

خود کو ہلاکت میں مت ڈالو، نوجوان نام نہاد جہادی مبلغین کی باتوں میں نہ آئیں، سعودی مفتی اعظم
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ مذہبی مبلغین کے بیٹوں کا خون مہنگا اور عام شہری کوئی کیڑے مکوڑے ہیں کہ انہیں باآسانی جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ ریاض میں سعودی عرب کے مفتی اعظم نے ان مذہبی مبلغین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو اپنے بچوں کو تو میدان جنگ سے روکتے ہیں مگر دوسروں کو جہاد کے نام پر جنگوں میں حصہ لینے پر اُکساتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ان مبلغین کے بیٹوں کا خون مہنگا اور عام شہری کوئی کیڑے مکوڑے ہیں کہ انہیں باآسانی جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ ایسے لوگ قوم کے دشمن ہیں۔ نوجوانوں کو ان کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے۔
 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نام نہاد جہادی مبلغین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وہ لوگ ہیں جو دوسروں کے بچوں کو یہاں اور وہاں خون خرابے میں حصہ لینے پر مجبور کرتے ہیں۔ تمہارے دل اور سینے شر وفساد سے بھرے ہوئے ہیں۔ اگر تم لوگ اپنے دعوے میں سچے ہو تو اپنی حقیقی اولاد کو جنگوں میں حصہ لینے سے کیوں منع کرتے ہوئے۔ آپ کی اولاد اگر جنگ میں جانا بھی چاہے تو انہیں روک دیتے ہو۔ کیا عام لوگوں کے جسم میں خون کے بجائے پانی ہے۔ علامہ آل الشیخ کا کہنا تھا کہ لوگ لاعلمی میں جعلی مبلغین کے ہاتھ چڑھ رہے ہیں اور خود کو ہلاکت کے راستے پر ڈال رہے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کے بارے میں اللہ جل شانہ کا فرمان ہے کہ "اور خود کو ہلاکت میں مت ڈالو"۔ سعودی مفتی اعظم نے مملکت کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نام نہاد مبلغین کے اُکسانے پر کسی بھی دوسرے ملک میں جنگ میں حصہ لینے سے سختی سے گریز کریں کیونکہ جو لوگ تمہیں "جہاد" کے نام پر دوسرے ملکوں میں بھجوانے پر اُکساتے ہیں، ان کی اولاد دنیا بھر میں سیر و تفریح میں مشغول رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 405984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

اللہ کرے آپ اپنی باتوں پر قائم رہیں
ہماری پیشکش