اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت، چاروں صوبوں اور دیگر فریقین کو 31 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 21 مئی کو اٹارنی جنرل اور چاروں صوبوں کے ...
ملاقات میں لیاقت بلوچ نے پنجاب حکومت، پنجاب پولیس کے وکلا پر تشدد کی مذمت کی، پنجاب حکومت کی نااہلی ہے کہ نہ ہی وہ کسانوں کے مسائل حل کر سکی ہے اور اب وکلا کے مطالبات کو سیاسی جمہوری بنیاد پر حل کرنے کی بجائے تشدد کا شکار کیا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کے مرکزی مقدمہ میں نامزد 558 تمام ملزمان گرفتار ہوئے، جناح ہاؤس حملہ میں ملوث 64 ملزمان پاک فوج کے حوالے کئے گئے۔ چالان دہشت گردی عدالت نمبر 1 میں جمع کروایا گیا۔ عسکری ٹاور حملے کا مقدمہ 82 نامزد ملزمان کے خلاف درج ...
قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور وزیر خارجہ کی ملاقات میں پاکستان قطر دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا، توانائی، کان کنی اور ہوا بازی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔ فریقین نے علاقائی اور عالمی پیش ...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا وزیر داخلہ پنجاب کو جاری کیئے گئے مراسلے میں کہنا تھا کہ فل کورٹ کے فیصلے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمل درآمد نہیں کیا، کسی صورت عدالتوں کو زبردستی بند کروانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او ...
پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئیکا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کی تحریک کو یاد کریں تو آپ کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف ادوار میں جمہوریت کو روکا گیا، 2024 میں دھاندلی کے سارے ریکارڈ ...
اپنے بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پی ٹی آئی کی ایک سوچی سمجھی گنھاؤنی سازش تھی، لہٰذا اس سازش میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی لاہور میں نامزد گورنر کی کل گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی 4 روز لاہور میں قیام کریں گے۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئین و قانون، رولز میں نہیں کہ فوج سیاست پر بات کرے، آئین و قانون کے تحت فوج کا سیاست میں کوئی رول نہیں ہے۔ یہ سارا رولا ہی تیرا ہے، فوج ریاست کی محافظ ہے۔ جب تم سیاست میں حصہ ...
ذخائر ایک ارب 11 کروڑ ڈالر اضافے سے مجموعی طور پر 9 ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
کوئٹہ میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد کاکڑ نے کہا کہ جن عناصر نے 9 مئی 2023 کو تحریک انصاف کو بدنام کرنے کیلئے ملک میں انتشار پھیلایا، انکی مذمت کرتے ہیں۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے کہا کہ سیاہ دن وہ تھا جب پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کیلئے ہر دن سیاہ دن ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی تشریح کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 104 اور الیکشن رولز کا رول 94 آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔
بی جے پی لیڈر نے تلنگانہ کے بھونگیر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے مسلمانوں کو ریزرویشن فراہم کرتے ہوئے ایس سیز، ایس ٹیز اور او بی سیز سے ناانصافی کی ہے۔