1
0
Wednesday 7 Oct 2015 03:20

داعش کی دھمکیاں، کور کمانڈر پشاور سے ایکشن لینے کا مطالبہ

داعش کی دھمکیاں، کور کمانڈر پشاور سے ایکشن لینے کا مطالبہ
رپورٹ: این ایچ نقوی

داعش کی جانب سے موصولہ دھمکیوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہوئے شیعہ رہنما اور محرم کمیٹی پشاور کے جنرل سیکرٹری مظفر علی اخونزادہ نے کور کمانڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان انتہائی سنگین مسائل کا جائزہ لیں۔ مظفر علی اخونزادہ نے ڈی آئی خان میں تعینات جیل سپرنٹنڈنٹ کی معطلی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان جیل میں چند شیعہ مسلمانوں کو شدت پسندی کا نشانہ بناتے ہوئے جیل انتظامیہ کی موجودگی میں زد و کوب کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ مذہب شیعہ سے لاتعلقی کا اظہار کریں، بعد ازاں انہیں زبردستی پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پوری جیل میں اعلان کیا گیا کہ ان دو افراد نے مذہب شیعہ ترک کرکے سنی مذہب اختیار کر لیا ہے۔

دوسرے واقعہ میں بنوں میں بسنے والے شیعہ افراد کو داعش کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں، جن میں انہیں خبردار کیا گیا کہ امسال اگر محرم الحرام میں جلوس نکالا گیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ مذہب شیعہ ترک کرکے توبہ تائب ہو جائیں، یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس سال اگر بنوں میں محرم الحرام کا جلوس نکالا گیا تو اسے بموں سے اڑا دیا جائے گا۔ دونوں واقعات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ رہنماوں نے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شیعہ عمائدین پر مشتمل وفد جلد ہی اس ساری صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کور کمانڈر پشاور اور آئی جی خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

ادھر محرم الحرام میں حساس قرار دی جانے والی امام بارگاہوں کو فوری طور پر سکیورٹی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور دیگر آلات سے لیس کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ سیکرٹری محرم الحرام کمیٹی مظفر علی اخونزادہ کا کہنا ہے کہ منتظمین سکیورٹی سسٹم لگانے سے قاصر ہیں، تاہم بعض نام نہاد شیعہ سیفٹی کے اداروں نے یہ سامان مہیا کرنے کا وعدہ کیا اور اس سلسلہ میں بیرون ملک فنڈز اکٹھے کرنے کی مہم بھی شروع کی گئی، تاہم تاحال کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رفاعی اداروں میں مالی بدانتظامیوں کی روک تھام کے لئے تمام پراجیکٹس کی تفصیل ان کی متعلقہ ویب سائٹس پر جاری کی جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 489353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

mir qamar
Pakistan
very good
ہماری پیشکش