0
Thursday 28 Feb 2019 12:50

سوشل میڈیا کی جنگ اور انسانیت

سوشل میڈیا کی جنگ اور انسانیت
لاہور سے ابو فجر لاہور کی رپورٹ

جنگ کی باتیں کرنیوالے بھی بہت ہیں، تو بہت سے امن کی شمع جلانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ نریندر مودی کے وار ہسٹریا اور پاکستان کی جانب سے 2 بھارتی طیارے مار گرانے کے بعد سوشل میڈیا پر امن کا پیغام نمایاں ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں خودکش دھماکے کی سب نے مذمت کی، لیکن مودی سرکار نے طبل جنگ بجا دیا اور پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگی، 25 اور 26 فروری کی درمیانی رات بھارتی لڑاکا طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور اپنا بارودی مواد پھینک کر دعویٰ کر دیا کہ اس نے 3 سو دہشتگرد ختم کر دیئے، پاکستانی حکومت اور افواج نے بھارتی دعوے حقائق کی روشنی میں رد کر دیئے، ساتھ ہی بھارتی کارروائی کا سخت جواب دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

اس وقت تک بھارت اور پاکستان میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر یہ ہی موضوعات تھے۔ پچھلے 20 گھنٹوں میں "ہیش ٹیگ انڈیا سٹرائکس پاکستان" ہیش ٹیگ ایئر سرجیکل سٹرایکس" ہیش ٹیگ جوش از ہائی" بالا کوٹ ایر سٹرائکس" ہیش ٹیگ سیلوٹ ٹو انڈین ایئر فورس" سب سے نمایاں تھے جبکہ پاکستان میں "ہیش ٹیگ انڈین فیلڈ سٹرائیک" ہیش ٹیگ ڈی جی آئی ایس پی آر" ہیش ٹیگ ٹائم فار انڈیا وغیرہ نمایاں تھے۔ کل تک انڈیا کی جانب سے ہیش ٹیگ "سے نو ٹو وار" زور نہیں پکڑ رہا تھا اور پاکستان میں بھی یہی صورتحال تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد پاکستان میں ہیش ٹیگ "ویٹ فار سرپرائز" نے کافی زور پکڑا، تاہم علی الصبح بھارتی طیارے مار گرائے جانے اور پائلٹ کی گرفتاری کے بعد جس ہیش ٹیگ نے انڈیا اور پاکستان میں زور پکڑا ان میں "سے نو ٹو وار" ہے۔ ہیش ٹیگ ونگ کمانڈر ابھے نندن" ہیشن ٹیگ "برنگ بیک ابھی نندن" نمایاں ہوئے۔ دونوں ملک پچھلے 70 سال میں چھوٹی بڑی کئی جنگیں لڑ چکے ہیں، آج صورتحال مختلف ہے، اب دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں۔ جنگ میں زیادہ آگے بڑھے تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے، دونوں ملکوں کے اہم مسائل غربت اور جہالت ہیں، انہیں ختم کریں، جنگ میں ہار جیتنے والے کی بھی ہوتی ہے، نقصان اس کا بھی ہوتا ہے اور انسانیت بھی ہار جاتی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں انسانیت کی فتح ہوتی ہے یا وحشت بازی لے جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 780538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش