0
Tuesday 12 Aug 2014 20:47

اسکاوٹنگ تاثرات

اسلام ٹائمز۔ مری کی حسین وادیوں میں، معرفت امام زمان علیہ السلام کے عنوان سے امامیہ اسکاوٹس کے سالانہ مرکزی کیمپ میں شریک اسکاوٹس کا کہنا تھا کہ اسکاوٹنگ کے ماحول نے انکی زندگیاں بدل دیں ہیں۔ جبکہ کیمپ میں تشریف لانے والے علمائے کرام نے اسکاوٹنگ کے متعلق اپنے تاثرات میں بتایا کہ اسکاوٹنگ خودسازی، تعمیر ذات کے حوالے سے جسمانی اور روحانی تربیت کا حسین امتزاج ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کو اسکاوٹنگ کی ترقی کے لیے مزید توجہ اور وسائل فراہم کرنا چاہییں۔ کیمپ میں آئے ہوئے سینئر اسکاوٹس اور شخصیات کا کہنا تھا کہ بے شک اسکاوٹنگ دنیا بھر کے بچوں کی تربیت کا سادہ اور دلچسپ نظام ہے لیکن اسکاوٹس کی شخصیت پر اسکاوٹنگ کے ماحول میں موجود چھوٹی چھوٹی زحمات اور مشکلات کے لطیف اثرات دیکھ کر امام خمینی کے وہ الفاظ عملی طور پر محسوس ہوتے ہیں کہ ایک عارف جو سفر کئی سالوں میں طے کرتا ہے، محاذ پر موجود جوان، وہ مقام ایک لمحے میں پا لیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 404399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش