0
Thursday 23 Jun 2016 18:26

امجد صابری کا جنازہ

اسلام ٹائمز۔ معروف قوال و ثناء خوان مصطفیٰؐ امجد صابری کو آخری آرام گاہ میں منتقل کردیا گیا ان کی تدفین کے موقع پر لوگوں کا جم غفیر قبرستان امڈ آیا اور مرحوم کا آخری دیدار کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے معروف قوال امجد صابری کی نماز جنازہ لیاقت آباد روڈ پر دربار بابا فرید گنج شکرؒ پاکپتن شریف کے گدی نشین کی امامت میں ادا کی گئی۔ امجد صابری کی نماز جنازہ پڑھنے کیلئے مداحوں اور عزیز و اقارب سمیت ہزاروں افراد لیاقت آباد روڈ پر ارم بیکری کے سامنے پہنچے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے رینجرز کے جوانوں نے علاقے کا سرچ آپریشن بھی کیا اور وہاں پر موجود رکشوں اور گاڑیوں کو ہٹا دیا لیکن اس کے باوجود گاڑیوں کی بڑی تعداد وہاں موجود رہی۔ مقتول قوال امجد صابری کی نماز جنازہ دوپہر ایک بجے لیاقت آباد روڈ پر ارم بیکری کے سامنے دربار بابا فرید گنج شکرؒ کے گدی نشین احمد دیوان مسعود چشتی کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین، ایم کیو ایم، جے یو پی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ جنازہ میں انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود تھا اور ہر آنکھ ہی اشکبار نظر آئی جبکہ بہت ہی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ امجد صابری کی میت کو جب گھر سے نکالا گیا تو اس وقت شدت غم اور گرمی کی وجہ سے متعدد خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد امجد صابری کی میت کو پاپوش نگر قبرستان میں پیر حیرت شاہ وارثی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 548137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش