0
Friday 11 Jan 2019 21:21

مقابلہ حسن قرات قرآن کریم

  • امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام کرگل کشمیر میں حسن قرات کا مقابلہ

    امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام کرگل کشمیر میں حسن قرات کا مقابلہ

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر نگرانی دارالقرآن مکاتب کے درمیان حسن قرات کا مقابلہ ہوا۔ مذکورہ ادارہ سترہ برسوں سے حسن قرات کے مقابلوں کا اہتمام کرتا آیا ہے۔ امسال حسن قرات کے مقابلے میں علاقہ سورو کے پانچ مکاتب نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں دارالقرآن بقیۃ اللہ میتہ کے غلام حسین نے پہلی، دارالقرآن عمار یاسر پرنٹی نے دوسری اور دارالقرآن اباالصالح بیامہ علی محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حسن قرات کے مقابلے کے بعد مولانا عبدالحسین نے بسیج روحانیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگراموں سے ہمارے بچوں میں قرآنی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے بسیج روحانیوں نے اس مقابلے کا انعقاد کیا تب سے ہمارے علاقے میں بچوں کے درمیان قرآن کے تئین محبت اور دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے لئے ہم امام خمینی میموریل ٹرسٹ اور بسیج روحانیوں کے مشکور ہیں۔ حسن قرات مقابلہ کے آخر میں بسیج روحانیوں کے ممبرز اور برانچ آفس سورو کے کارکنوں کے ہاتھوں جن میں مولانا شیخ عبد الحمید ناصری، مولانا شیخ ابرایم کریمی، شیخ علی آصفی، مولانا ناصر پشکم، آخوند صادق، حاجی عباس، حاجی عنایت شامل ہیں کے ہاتھوں طلاب میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 771482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش