0
Wednesday 1 Dec 2021 23:45

آئی ایس او ڈیرہ غازیخان ڈویژن کنونشن

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ڈویژنل کنونشنز کے انعقاد اور نئے ڈویژن صدور کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے، اس طرح ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی جانب سے ’’جہد مسلسل و عزم نو‘‘ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں شب شہداء، اجلاس عمومی، کوئز مقابلہ اور تعلیمی سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈویژن بھر سے ممبران آئی ایس او، سابقین، علماء اور محبین نے بھرپور شرکت کی۔ کنونشن کے آخر میں نئے ڈویژنل صدر کا اعلان کیا گیا اور محمد سعید سال 2021-22 کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے نئے صدر منتخب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 966484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش