0
Thursday 30 Jun 2022 11:05

محکمہ داخلہ پنجاب نے 134 سکیورٹی کمپنیاں بند کر دیں

محکمہ داخلہ پنجاب نے 134 سکیورٹی کمپنیاں بند کر دیں
اسلام ٹائمز۔ قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر محکمہ داخلہ نے لاہور کی 2 سکیورٹی کمپنیوں سمیت 134 کمپنیوں کو بند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے 134 سکیورٹی کمپنیوں کو بند کیا ہے۔ مذکورہ سکیورٹی کمپنیوں کو رولز اینڈ ریگولیشن پر عمل نہ کرنے پر بند کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے چالیس سکیورٹی کمپنیوں کو نوٹس بھی جاری کر دئیے ہیں۔ لاہور کی این ایس سکیورٹی کمپنی کو بھی بند کر دیا گیا ہے، جبکہ بند ہونیوالی سکیورٹی کمپنیوں میں لاہور کی فہد سکیورٹی سروسز بھی شامل ہے۔

محکمہ داخلہ کا تمام سکیورٹی کمپنیوں کو گارڈز کی ٹریننگ کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام سکیورٹی کمپنیوں کو گارڈز کی پولیس تصدیق کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سکیورٹی کمپنیاں گارڈز کی اچھی طرح چھان بین کے بعد ہی انہیں بھرتی کریں جبکہ ان کی تربیت کیلئے بھی خصوصی مشقیں کروائی جائیں۔ محکمہ داخلہ نے دیگر کمپنیوں کو بھی وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ قواعد وضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر ایسی تمام کمپنیوں کو بند کر دیا جائے گا جو قوانین کو فالو نہیں کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 1001914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش