0
Thursday 30 Jun 2022 12:05

اے این پی نے وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا

اے این پی نے وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔  ط نے وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کےمطابق ایمل ولی خان کی زیرصدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں اور عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلوں کے لیے ایمل ولی خان نے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہے۔ ذرائع کےمطابق اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دیا ہے۔ اے این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہو سکا اور کسی بھی حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 1001927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش