0
Friday 1 Jul 2022 01:21

کورونا کیسز میں اضافہ، سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری

کورونا کیسز میں اضافہ، سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سرکاری دفاتر کے لئے نئی ایس او پیز جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث آفس میں تمام اسٹاف کو ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے جبکہ دفتر میں ماسک کا لازمی استعمال قرار دیا جائے۔ این سی او سی کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نماز کے دوران بھی سماجی فاصلے اور دفاتر میں سینٹائزر کو یقینی بنایا جائے۔ دفتر کی انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھے کہ تمام اسٹاف کورونا کے خلاف ویکیسٹنڈ ہو اور ایس او پیز پر عمل کرے۔ آفس میں ہاتھ ملانے اور داخلی راستے میں تمام اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے جبکہ کسی بھی اسٹاف ممبر کو کھانسی، نزلہ اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے۔

کسی بھی علامات کے ظاہر ہونے پر فوری کورونا کے تمام ٹیسٹ کروائے جائیں جبکہ جوائننگ پر اسٹاف کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ نیگٹو ہے یا نہیں لازمی چیک کیا جائے۔ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازات نہ دی جائے اور تمام اسٹاف کی بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دیا جائے۔ آفس میں کسی بھی مہمان کو آنے کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی لانا ہوگا۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھر میں 18 ہزار 4813 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 641 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
خبر کا کوڈ : 1002070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش